سری نگر / /جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گزشتہ دنوںبجلی کی ترسیلی لائن کو مرمت کے دوران زخمی ہونے والی بجلی ملازم 5روز تک زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم ٹوڑ بیٹھاہے۔اس دوران ترال میں مزکورہ محکمے کا ایک عارضی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگنڈ میں قریب ایک ہفتے قبل بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گرنے والا عارضی ملازم جمعے کی صبح دم توڑ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بوگنڈ گائوں میں 9 جنوری کو محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم شبیر احمد ڈار ولد محمد اسمٰعیل ڈار بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گر گیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عارضی ملازم کو فوری طور پر ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو سری نگر ریفر کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر کے ایک ہسپتال میں پانچ دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ جمعے کی صبح دم تور گیا۔ادھر جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل علاقے میں محکمہ بجلی کا یک ملازم وکرم جیت سنگھ ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا ہے جس دوران اچانک بجلی آئی جس نے مزکورہ ملازم کو زور دار جھٹکہ دیا جس کی وجہ سے ملازم زمین پر گر پڑا ہے علاقے میں تعینات پولیس کے ایک افسر نے بتایا ملازم کو ناکہ پارٹی دیکھا اور فوری طور پر آری پل بعد میں ایس ڈی یاچ ترال پہنچایا ہے جہاں اسکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔ خیال رہے کہ کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر میں ترسیلی لائنوں کی مرمت کے نصف درجن سے زائد پی ڈی ڈی ملازمین زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں کئی ایک کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔










