کولگام میں پنچایت اِنتخابی فہرستوں کے سپیشل رویژن کیمپو ں کا اِنعقاد

کولگام// ضلع پنچایت الیکشن آفیسر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر ضلع کولگام کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ز ( اِی آر اوز) نے آج کولگام ،دیوسر ، ڈی ایچ پورہ،کوئموہ اور ضلع کے دیگر بلاکوںمیں اِنتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے لئے خصوصی کیمپ کا اِنعقاد کیا۔پروگرام میں اِی آر اوز اوراے اِی آر اوز نے عوام الناس کو پنچایت اِنتخابی فہرست کو اَپ ڈیٹ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا اور ان نوجوانوں پر زور دیا جنہوں نے یکم جنوری 2023ء کو کوالیفائنگ کی تاریخ کو 18 برس کی عمر حاصل کی ہے ، وہ اِنتخابی فہرست میں بطور ووٹر اَپنا اِندراج کرائیں۔ اُنہوں نے پنچایت الیکشن بوتھ آفیشلز( پی اِی بی اوز )سے کئے گئے اِضافے ، حذف ، اصلاح اور تبدیلی کا جائزہ لیا۔اِی آر اوز نے ووٹر لسٹوں کی درست اَپ ڈیٹ کے لئے ان خصوصی کیمپوں میں فعال شرکت پر زور دیا اور ووٹر مقررہ وقت کے اَندر پنچایت اِنتخابی فہرستوں میں اِضافے ، حذف ، تصحیح یا تبدیلی کے لئے پنچایت الیکشن بوتھ آفیشلز( پی اِی بی اوز )سے رجوع کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ 18 ؍ جنوری 2023ء تک بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں یا رجسٹریشن کے لئے نامزد اے اِی آر اوز سے رجوع کرسکتے ہیں۔ڈپٹی ڈی اِی او بلا ل احمد کامگار نے بتایا کہ اَب تک ضلع میں 20,000 سے زائد نئے ووٹر وں کا اِضافہ ہوا ہے۔