پاکستانی جنگجو کمانڈرحیدرکئی ہلاکتوں میں ملوث تھا انکی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔آئی جی پی کشمیر
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چیان دیو سر کولگام میں فورسز اورملی ٹنٹوں اور فورسز کے ساتھ مسلح تصادم آرائی میں ایک پاکستانی کمانڈر سمیت لشکر کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون (آئی جی پی )نے بتایاحیدر کی ہلاکت فورسز کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چیان دیوسر علاقے میں فورسز کو دو سے تین جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد فوج کے9RRسی آر پی ایف اور ایس او جی کولگام نے علاقے کو دوران شب ہی محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن جاری کیا ہے ۔پولیس ککے ایک ترجمان نے بتایا انہوں نے دوران شب فورسز نے تمام راستوں کو سیل کیا تھا اور محاصرے کے لئے دائرے بھی لگائے تھے اانہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح سویرے روشنے ہوتے ہیںفورسز نے تلاشی آپریشن کا باضابطہ طور آغاز کیا ہے انہوں نے بتایا کچھ مکانوں کی تلاشی کے بعد جب فورسز کی تلاشی پارٹی اس مکان کے نذدیک پہنچی تھی جہاں انہیں جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع تھی تو یہاں چھے بیٹھے جنگجوئوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے ۔ترجمان نے بتایااْن کے فورزسز اور فوجی اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس بعد دو پہر تک جا رہا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا یہاں موجود ملی ٹنٹوں کو خود سپردگی کی بھی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے پیش کش کو ٹھکرا دی اور فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جو ایک خون ریز تصادم آرائی میں تبدیل ہوئی ہے جو کچھ وقت تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوئی ہے جس میں ایک غیر ملکی کمانڈر سمیت2ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پاکستانی جنگجو حیدر بھائی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اْنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا جبکہ اْس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہلوک لشکر کمانڈر عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلو ب تھا۔ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ چیان دیوسر کولگام تصادم میں پاکستانی لشکر کمانڈر اور اْس کا ساتھی مارا گیا۔انہوں نے کہاکہ مہلوک جنگجو حیدر پاکستان سے تعلق رکھتاہے اور وہ ضلع بانڈی پورہ میں پچھلے دو سال سے سرگرم تھا اور حال ہی میں وہ جنوبی کشمیر منتقل ہوا۔اوجے کمار نے دوسرے جنگجوکی شناخت شناخت شہباز شاہ ساکن کولگام کے بطور کی گئی اوروہ پچھلے دو ہفتوں سے سرگرم تھا۔










