موٹر سائیکل سوار سمیت13افراد زخمی
کولگام،رام بن// جنوبی کشمیر ضلع کولگام کے پاریگام علاقے میں ہفتہ کو ایک موٹر سائیکل سوار ٹپر کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔اس دوران رام بن ضلع کے دلواس علاقے میں ہفتہ کو ایک منی بس سڑک سے پھسل جانے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاریگام کولگام میں ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبرJK01AL-0977نے پاریگام کراسنگ پر ایک موٹرسائیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK18A-3981کو ٹکر مار دی۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا اور اسے علاج کیلئے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحٹ ایک آئی آر نمبر 34/2023 درج کیا اور تفتیش شروع کر دی ۔اس دوران ہفتہ کے روز رام بن ضلع کے دلواس علاقے میں ایک منی بس،جو بٹوٹ سے رام بن جارہی تھی،دلواس کے مقام پر سڑک سے پھسل گئی جسکے نتیجے میں12 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے کہا کہ واقعے میں12 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ، پولیس نے حادثے کا نوٹس لے کرتحقیقات شروع کردی ۔










