کولکتہ میں سیاحتی میلہ، عمر عبداللہ اور ممتا بنرجی کی ملاقات

کولکتہ میں سیاحتی میلہ، عمر عبداللہ اور ممتا بنرجی کی ملاقات

جموں و کشمیر میں تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایاجائے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ ممتا کا مرکز سے مطالبہ

سرینگر/وی او آئی//جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی سے ایک تقریب کے بعد ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں نے جموں کشمیر میں سیاحت سے متعلق مفصل بات چیت کی ۔ تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سکھم، چھتیس گڑھ اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے علاوہ مختلف ریاستوں کے سیاحتی افسران اور صنعتکاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے بعد عمر عبداللہ اور ممتا بنرجی کے درمیان ریاستی سیکریٹریٹ میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں کشمیر میں سیاحتی تحفظ، سرمایہ کاری، اور ثقافتی تبادلے جیسے امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کلکتہ میں منعقدہ ‘ٹریول اینڈ ٹورازم فیئر کولکاتا 2025’ کا افتتاح کیا۔ بھارت کے سب سے پرانے اور معتبر سیاحتی تجارتی میلے کے افتتاح کے موقع پر عمر عبداللہ نے مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کے درمیان سیاحت، ثقافت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سکھم، چھتیس گڑھ اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے علاوہ مختلف ریاستوں کے سیاحتی افسران اور صنعتکاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے بعد عمر عبداللہ اور ممتا بنرجی کے درمیان ریاستی سیکریٹریٹ میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں کشمیر میں سیاحتی تحفظ، سرمایہ کاری، اور ثقافتی تبادلے جیسے امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، “ہمارے سیاحوں کو کشمیر جانا چاہیے۔ خوف کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ حکومت ہند کو چاہیے کہ وہ عمر عبداللہ کے ساتھ بیٹھ کر ضروری اقدامات کرے۔یہ ملاقات اس پس منظر میں ہوئی جب 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد، جن میں بیشتر سیاح تھے، جاں بحق ہوئے تھے۔ بنرجی نے کہا کہ وہ درگا پوجا کے بعد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گی۔ عمر عبداللہ نے اس موقع پر مغربی بنگال حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حملے کے بعد پونچھ اور راجوری میں متاثرہ خاندانوں کی خبر گیری کے لیے ایک ٹیم روانہ کی تھی۔عمر عبداللہ نے TTF کولکاتا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم ملک کے سب سے بڑے سیاحتی پلیٹ فارم کا حصہ ہیں۔ جموں و کشمیر ایک ہمہ وقتی اور ہمہ جہت سیاحتی مقام بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں گریز، بانگس، بھدرواہ، دودھ پتھری اور بسوہلی جیسے غیر روایتی مقامات میں تیزی سے سیاحوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ “ہم سرحدی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، جیسا کہ اوڑی، کرناہ، ٹیٹوال اور سچیت گڑھ جیسے علاقوں میں۔ یہاں نہ صرف قدرتی خوبصورتی ہے بلکہ یہ ثقافتی اعتبار سے بھی اہم ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر میں گھریلو قیام گاہوں (Homestays) کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے اور کشمیر اب ایڈونچر، گالف، فلم سازی اور شادیوں جیسے شعبوں میں بھی معروف ہوتا جا رہا ہے۔ملاقات کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال اور کشمیر کے درمیان فلم سازی، سیاحت اور ثقافت میں باہمی معاہدے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کشمیری فنکاروں کو درگا پوجا اور یومِ جمہوریہ پر کلکتہ مدعو کرنے کی پیشکش بھی کی۔TTF کولکاتا 2025 کا میلہ 10 سے 12 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں ملک کی 25 سے زائد ریاستوں اور 14 سے زیادہ ممالک کے 500 سے زائد نمائش کنندگان اور 5,500 سے زیادہ ٹریول پروفیشنلز شرکت کر رہے ہیں۔