لوگوں سے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی
سرینگر//لوک سبھا انتخابات میں وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں سوموار کی صبح ایک دولہا شادی کے لباس ’’شیروانی ‘‘ پہنچ کر ہی ووٹ ڈالنے پہنچا ۔ سوشل میڈیا پر دولہے کی تصاویر اور ووڈیو وائرل ہوئے جنہوںنے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران شادی کے لباس میں ایک دولہا وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر آیااور اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ادھرشادی کے لباس میں دولہے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اسے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پر دیکھا گیا۔وی او آئی نمائندے مجید گاندربلی کے مطابق گاندربل ضلع سری نگر حلقہ کا حصہ ہے جہاں ملک بھر میں 92 دیگر حلقوں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں، اس لیے میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔










