سری نگر//معروف کنزرویشن آرکیٹیکٹ محترمہ ابھا نارائین لامبا نے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔ محترمہ لامبا جو جے ایس ڈبلیو فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں نے لفٹینٹ گورنر کو شالیمار اور نشاط گارڈن کے تحفظ اور بحالی کیلئے ٹیم کی طرف سے جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کنزرویشن آرکیٹیکٹ پر زور دیا کہ وہ مشہور ورثے کے باغات کی اصل خوبصورتی اور عظمت کی بحالی کیلئے احتیاط ، بحالی اور تحفظ کا کام انجام دے ۔ واضح طور پر جموں و کشمیر حکومت نے جے ٹی ڈبلیو فاؤنڈیشن کے ساتھ شالیمار اور نشاط گارڈن کی بحالی اور تحفظ کیلئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں تا کہ یو ٹی کے ورثہ مقامات کی رونق بحال ہو ۔










