سری نگر//کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض احمد نے آج ویر بھومی پارک سانبہ میں بچوں کو کھیلنے اور جم کے آلات کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر پر ڈائریکٹر جنرل فلوری کلچر پارکس اینڈ گارڈنز جموں ایس جتندر سنگھ بھی موجود تھے۔پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے مختلف آلات جیسے سلائیڈر ، جھولے او ررولنگ کیپ نصب کئے گئے ہیں۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے کھیلنے کے نئے آلات جموں صوبے کے 20مختلف پارکوں اور باغات میں 20لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے نصب کرنے کا عمل دو مرحلوں میں ہیں ۔ اُنہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پارکوں اور باغات کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنے میں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔اِس موقعہ پر وار میموریل ویر بھومی پارک سانبہ کمیٹی جس میں ریٹائرڈ پروفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جگدیپ سنگھ ،ریٹائرد زونل ایجوکیشن آفیسر شیو چرن سنگھ ، صدر راجپوت سبھاسانبہ کیپٹن اِندر سنگھ اور صدر وائس آف ایکس سروس مین ضلع سانبہ شامل تھے ،نے کمشنر سیکرتری کو پارک کی مزید ترقی کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔کمشنر نے کمیٹی ممبران کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات پر غور و خوض کیا جائے گا اور ان میں سے ہر ایک پر مقررہ وقت میں کارروائی کی جائے گی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر فائنانس فلوری کلچر ہیم کانت پراشر ، ایگزیکٹیو اِنجینئر فلوری کلچر ڈی کے کیتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ پریتی اگر وال ، فلوری کلچر آفیسر جموں سنیل سنگھ ، پی آر آئی ممبران اور محکمہ دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز جموں نے موجودہ مالی برس میں مکمل ہونے والے مختلف پروجیکٹوں اور ہر پروجیکٹ کے لئے حاصل کی گئی پیش رفت کی تفصیلات پیش کیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ 14.30کروڑ روپے کی رقم جموں خطے میں محکمہ کے مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے کیپکس کے تحت مختص کئے گئے ہیں۔










