سرینگر// کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ (ایچ یو ڈی ڈی) مندیپ کور نے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی اوڑی شکیل احمد شاہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں افسر کی موت کو ناقابل یقین اور صدمہ انگیز قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ایک مخلص آفیسر تھے جنہوں نے اَپنے فرائض اِنتہائی خلوص اور پوری دیانتداری سے اَنجام دئیے۔کمشنر سیکرٹری نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی او ریکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ ، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مُشکل کی اِس گھڑی میں ان کا کنبہ تنہا نہیں ہے اور ہم اُن کے ساتھ ہیں۔دریں اثنا ،ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز (یو ایل بی) کشمیر اور یو ایل بی کشمیر کے دیگر ملازمین نے بھی شکیل احمد کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا۔










