11دسمبر 2023سے لیکر 29فروری 2024تک اسکولوں میں چھٹیاں رہے گی
سرینگر // وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید سردی کے لہر کے بیچ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے اسکولوں میں مرحلہ وار بنیادوں پر سرمائی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر کے بعد جموں میں بھی محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں سرمائی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق 11دسمبر سے مرحلہ وار بنیادوں پر سرمائی تعطیلات ہونگی۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کی جماعتوں کیلئے 11دسمبر 2023سے لیکر 29فروری 2024تک جبکہ اور 9ویں سے 12ویں جماعت کی جماعتوں کیلئے 18دسمبر سے 29فروری تک سرمائی چھٹیاں رہے گی۔ ڈائریکٹوریٹ نے مزید حکم دیا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر سی آر سی کے ذریعے دسویں اور بارہویں جماعت کی آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔ اس نے یہ بھی حکم دیا کہ تدریسی عملہ 21 فروری کو اپنے متعلقہ اسکولوں میں واپس رپورٹ کریں تاکہ وہ آنے والے امتحانات کی تیاری کے لیے انتظامات کیلئے دستیاب رہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ’’تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباء کی کسی بھی آن لائن خدمات کیلئے دستیاب رہیں گے۔‘‘










