سری نگر//منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ ،کولگام اور گاندربل پولیس نے4 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔جے کے این ایس کے مطابق لگامہ گرکوٹ کراسنگ اوڑی میں گشت کے دوران، پولیس پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران 115 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی اور اسے مجسٹریٹ کی موجودگی میں فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ منشیات فروش کی شناخت آصف احمد جنجواولد محمد نذیر جنجوا ساکن ممجکرانڈ بانڈی اوڑی ضلع بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے جس کو حراست میں لیا گیا۔تھانہ پولیس اوڑی نے اس سلسلے میںمتعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔ اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کی ۔ تھانہ پولیس دھمال ہانجی پورہ کی پولیس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران کورٹ کمپلیکس کے نزدیک ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پایا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی پولیس نے مذکورہ شخص کو پکڑا جس کی شناخت گوہر احمد لاوے ولد غلام محمد لوائے ساکن دھنیپورہ گگرپورہ کے بطور ہوئی ہے۔جسکے قبضے سے دو تھیلے جس میں ممنوعہ نشیلی اشاعہ برا ہوا تھا برآمد کرکے ضبط کی۔تھانہ پولیس دھمال ہانجی پورہ نے ا س سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر3/23 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن کنگن کے دائرہ اختیار میں دو اور منشیات فروشوں کو ممنوعہ مادہ کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایچ او پی ایس کنگن ، ایس ڈی پی او کنگن شری مظفر جان-جے کے پی ایس کی نگرانی میں کج پورہ کنگن میںناکہ لگایا۔ سوموزیر نمبرJK16-2791 میں سوار تھے جن کو کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ چرس جیسے مادہ کو موقع پر ہی برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، ملزمان کی شناخت عرفان احمد زرگر ولد نور محمد زرگرساکن اونت بھون صورہ اور اس کے ایک ساتھی غیاص الدین شیخ ولد محمد مقبول شیخ ساکن گنگگیر گنڈ کے طور ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 12/23 لاس کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس کنگن میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔گاندربل پولس کی تیز رفتار کارروائی کو عام لوگوں نے سراہا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ ہ اپنے علاقے میں منشیات سے متعلق کوئی بھی جانکاری متعلقہ پولیس یونٹ کے ساتھ شئیر کریں تاکہ ملوثین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے اور معاشرے سے منشیات کا خاتمہ کیاجاسکے ۔










