جموںو کشمیر پولیس اور انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل ،سی سی کیمرے کی مدد سے واقعے کی تحقیقات جاری۔پولیس
سری نگر//پنجاب کے ضلع جالندھر کے ادھم پور میں نامعلوم افراد نے کشمیری شال فروشوں کے ایک کرائے کے کمرے سے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی شالیں اور نقدی چرا لی جب وہ مقامی تاجروں کے ساتھ لین دین ختم کرنے کے لیے باہر گئے تھے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ چندیگام لولاب علاقے سے تعلق رکھنے والے والے کئی نوجوان روز گار کمانے کے لئے بیرون ریاست گئے تھے جہاں ان کے گھر آنے سے قبل ایک روز ان کے کرایہ کے کمرے میں چوروں نے ڈاکہ ماکر یہاں سے 4.لاکھ47ہزار اورشال کی ایک بڑی تعداد لوٹ لئے ہیں ۔انہوں نے بتایا یہ واقعہ ان شال خوردہ فروشوں کے وادی واپس جانے سے ایک دن پہلے پیش آیا۔واقعے کے بارے میں معلومات بتاتے ہوئے ایک متاثرین ارشاد احمد نے فون پر بتایا کہ چور ان کی غیر موجودگی میں کمرے میں داخل ہوئے اور نہ صرف 50ہزارروپے کی شالیں بلکہ 4.75 لاکھ روپے کی نقدی بھی چوری کر لی۔ .انہوں نے بتایا سی سی کمیرے کی مدد سے ایک چور کو شالوں کے ساتھ کمرے سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس کا چہرہ صاف نہیں ہے ۔یہ واقعہ دن کی روشنی میں پیش آیا۔ چوروں نے کمرے میں تہلکہ مچا رکھا تھا، سب کچھ لوٹ لیا تھا۔ ہم نے نقدی اس تھیلے میں ڈال دی تھی جو چند خوردہ فروشوں کا تھا۔ گھر جانے سے پہلے، ہم مقامی تاجروں کے ساتھ حساب کرنے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے انہیں یقین دلایا کہ چوری کی واردات کو حل کر لیا جائے گا۔ ارشاد احمد نے کہا کہ”ہم ختم ہو چکے ہیں کیونکہ ہم نے اس سیزن میں جو کچھ کمایا تھا وہ سب کھو دیا ہے۔”متاثرہ شال خوردہ فروشوں نے جموں و کشمیر سول اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ادھم پور پولیس کو مجرموں کو پکڑنے پر زور دیں۔ادھم پور پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے۔انہوں نے بتایاایک چور کو شالوں کے ساتھ کمرے سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مجرموں کی شناخت کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا،‘‘










