کرسو پادشاہی باغ سرینگر میں مبینہ پر کاہچرائی زمین کی غیر قانی طو ر پر خریدو فروخت

ضلع انتظامیہ سرینگر نے مکمل تحقیقات کرکے ملوثین کے خلاف کارورائی کی ہدایت دی

سرینگر //سرینگر کے کرسو پادشاہی باغ علاقے میں مبینہ پر کاہچرائی زمین کی غیر قانی طو ر پر خریدو فروخت کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ سرینگر نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے علاوہ ملوثین کے خلاف کارورائی عمل میں لائیں ۔ تفصیلات کے مطابق کرسو پادشاہی باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے کچھ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے میں مبینہ طو رپر کاہچرائی زمین کو فروخت کیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ضلع مجسٹر یٹ سرینگر سے بھی رجوع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ سرینگر سے رجوع کیا کہ نصیر احمد بٹ ولد عبد الرشید نامی مقامی شہری نے کاہچرائی زمین کو فروخت کیا ہے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرینگر نے متعلقہ تحصیلدار اور پولیس کو اس معاملے میں تحقیقات کی ہدایت دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جائے موقع کا دورہ کرکے پوری صورتحال کی جانکاری لیں اور اگر اس میں پایا گیا کہ مذکورہ شہری نے کاہچرائی زمین کو فروخت کیا ہے تو اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں اور یہ دیکھیں کہ آیا کاہچرائی زمین سرکاری ملازمین نے خرید لی ہے اور انہیں اس بارے میں مکمل جانکاری تھی تو ان کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے ۔