کانگریس کی پہلی فہرست میں جاٹ، گجر،سکھ،ایس سی، مسلم اور خواتین کو جگہ ملی

ہندوستان جمہوری ملک ہے جہاں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ کانگریس

سرینگر//ہریانہ میں کانگریس نے پہلی فہرست میں 31 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے کتنے جاٹ، گجر، مسلم اور خواتین امیدوار وں کو ٹکٹ دیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنمائوں کو ٹکٹ دیا ہے۔جے جے پی سے منحرف ہونے والے رام کرن کالا کو شاہ آباد سیامیدوار بنایا ہے۔ آزاد رکن اسمبلی دھرم پال کو گونڈا سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور آج ہی کانگریس میں شامل ہونے والی خاتون پہلوان ونیش پوگھاٹ کو جولانہ سیٹکٹ دیا گیاہے۔کانگریس نے پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔ شیلی چودھری کونارائن گڑھ سے، رینو بالا کو سدھورا سے، شکنتلا کھٹک کو کلانور سے، گیتا بھوکل کوجھجر سے اور ونیش پھوگٹ کوجولانہ سے کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔کانگریس کی پہلی لسٹ میں 9سیٹیں جاٹ برادری کے حصے میں آئی ہیں۔لاڈوا سے میوا سنگھ، گوہانہ سے جگبیر ملک، بیری سے رگھویر کڈیان، بڑودہ سے اندو نروال، جولانہ سے ونیش پھوگٹ، سفیدو سے سبھاش۔ ڈبوالی سے امت سیہاگ، کلوئی سامپلا سیبھوپندر سنگھ ہڈااور بہادر گڑھ سے راجندر جون کو امیدوار بنایا گیا ہے۔نوح کی تین سیٹوں سے مسلم امیدواروں کو کانگریس نے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے نوح سے آفتاب احمد، پنہانہ سے محمد الیاس، فیروز پور جھرکہ سیممن خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ برہمن برادری کے کلدیپ شرما کو بادلی سے اور فرید آباد این آئی ٹی سے نیرج شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے اور تین ٹکٹ گجر برادری سے دئے گئے ہیں۔کالکا سے پردیپ چودھری، نارائن گڑھ سے شیلی چودھری اور سمالکھا سے دھرم سنگھ چھوکر انتخابات لڑیں گے۔ روہتک سیپنجابی برادری کے بی وی بترا، جٹ سکھ برادری کے شمشیر سنگھ اسند سے اور رادور سے بشن لال سینی الیکشن لڑیں گے۔ یادو برادری سے تعلق رکھنے والے راؤ دان سنگھ مہندر گڑھ سے اور چرنجی راؤ ریواڑی سے الیکشن لڑیں گے۔محفوظ یعنی ریزرو کیٹیگری سیتعلق رکھنے والی رینو بالا کو سدھورا سے ، شاہ آباد سے رام کرن کالا، نیلوکھیڈی سے دھرم پال گوندر، کھرکھونداسے جیویر والمیکی، کلاولی سے ششپال سنگھ، کلاانور سے شکنتلا کھٹک، جھجر سے گیتا بھوکل، ہوڈل سے ادے بھن (ریاستی صدر)، سوریندر پوار کوسونیپت (غیر محفوظ ) سیٹ سے ٹکٹ دیا گیاہے۔