ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

ڈی پی ایل پلوامہ میں جاں بحق پولیس اہلکار کوخراج عقیدت پیش

سرینگر//ڈسڑکٹ پولیس لائینز پلوامہ میں شہید ہوئے پولیس اہلکار ریاض احمد کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ڈسڑکٹ پولیس لاین پلوامہ میں کانسٹیبل ریاض احمد ساکنہ گڈورہ پلوامہ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔جنہوں نے آج صبح اپنے رہائشی مکان پر ایک دہشت گردانہ حملے میں جام شہادت نوش کی۔گل باری تقریب کے دوران سیول اور پولیس افسران بشمول ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری عبدالجبار، ڈی سی پلوامہ شری بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی اننت ناگ شری آشیش مشرا، ایس ایس پی پلوامہ شری غلام جیلانی وانی، سی او 55 آر آر، سی آر پی ایف 182/183 بی این کے سی او۔ اور دیگر سول اور پولیس افسران واہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی شہیدہوئے پولیس اہلکار کی جسد خاکی پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہید کو ان کی عظیم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا