سری نگر//ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا قتل کیس کی تحقیقات میں ملی ٹینسی کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا ہے ان باتوں کا اظہار جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق مکیش سنگھ نے بدھ کے روز بتایا کہ ایچ کے لوہیا کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ملی ٹنسی کا کوئی زاویہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے ۔انہوں نے بتایا ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔اور اسکے انکشافات کی فیلڈ انویسٹی گیشن سے تصدیق کی جا رہی ہے ۔خیال رہے ڈی جی جیل خانہ جات کو اپنے دوست کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیاتھا۔جہاں ان کا گلا کٹا تھااور جسم پر جلنے کے نشانات موجود تھے ۔اس خوفناک قتل کی واردات سے پورے جموںو کشمیر میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔










