سرینگر//ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( جے کے آئی ایم پی اے آر ڈی ) سوربھ بھگت نے ’’ حق اطلاعات ( آر ٹی آئی ) کے تحت سی پی آئی اوز ‘‘ پر امپارڈ مین کیمپس سرینگر میں ایک روزہ آن لائین تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی ۔ آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے تحت جموں و کشمیر حکومت کے مختلف پبلک انفارمیشن ، ( ایف اے اے ایس ) محکموں میں فرسٹ اپیلیٹ اتھارٹیز ( اے پی آئی اوز ) اور اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسرز ( پی آئی اوز ) آفیسرز کے طور پر نامزد افسران نے تربیتی کورس میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سوربھ بھگت نے کہا کہ شفافیت اچھی حکمرانی کی بنیاد ہے اور شہریوں کو بروقت معلومات فراہم کرنا اس طرح کی تقسیم کا سب سے اہم اشارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی ایک شاندار پلیٹ فارم ہے جو تمام سرکاری محکموں کیلئے ایک فیڈ بیک میکانزم کے طور پر کام کر سکتا ہے ، اس لئے پبلک اتھارٹیز ( اے پی آئی اوز ، پی آئی اوز اور ایف اے اے ) کو آر ٹی آئی کو گُڈ گورننس کا ایک پیمانہ سمجھنا سیکھنا چاہئیے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ سرکاری حکام کو چاہئیے کہ وہ آر ٹی آئی کی درخواست کی صحیح طریقے سے نگرانی کریں اور غیر ضروری طور پر معلومات کو مسترد کرنے سے گریز کریں ۔ اس موقع پر جوائینٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جی اے ڈی اور جے اینڈ کے امپارڈ کے سینئر فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔










