سیکرٹری نے میلے میں ڈیجیٹل کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا
سری نگر// جموںوکشمیر حکومت 25سے 31؍ جولائی تک ’’ ڈیجیٹل جے اینڈ کے ہفتہ 2022ء‘‘ منا رہی ہے جس کا اِفتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 25؍ جولائی کو ایس کے آئی سی سی سری نگر میں کیاتھا۔اِس ہفتہ کو جموںوکشمیر ڈیجیٹل میلہ کے طور پر منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام کو سہولیت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں مختلف محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی اِی۔ سروسز سے آگاہ کیا جاسکے۔جاری ڈیجیٹل میلے کے ایک حصے کے طورپر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو محکمہ ( ڈی ایم آر آر آر ) نے اِس موقعہ کو منانے کے لئے ایک سیشن کا اِنعقاد کیا جس کے دوران محکمہ نے اَپنی ڈیجیٹل کامیابیوں او رخدمات کا خاکہ پیش کیا۔سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو محکمہ ( ڈی ایم آر آر آر )ناظم ضیاء خان نے محکمہ میں ڈیجیٹل میلہ کی تقریبات کی صدارت کی ۔ اِجلاس میں ریلیف کمشنر ( مائیگرنٹس ) کے کے سدھا ، نوڈل آفیسر ایس اِی او سی عامر علی ، کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف اور ہوم گارڈز فردوس اِقبال ، ڈائریکٹر فائنانس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو محکمہ ( ڈی ایم آر آر آر )کلبھوشن کمار ، ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ اوم پرکاش ، سیکرٹری کلچر اکیڈیمی ، ایس ڈی آر ایف کے نمائندے ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،این ڈی آر ایف ، اِنڈین محکمہ موسمیات ، مختلف کالجوں کی فیکلٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو محکمہ ( ڈی ایم آر آر آر )اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر نمائندے نے بھی شرکت کی ۔دورانِ سیشن سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو محکمہ ( ڈی ایم آر آر آر )نے محکمہ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔ڈی ایم آر آر آر نے عام لوگوں کے فائدے کے لئے ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز کو حکومت اور عوام کے درمیان ان کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک اِنٹرفیس کے طور پر اِستعمال کیا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے ڈی ایم آر آر اینڈ آر نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں کئی خدمات بھی شروع کی ہیں۔ ریلیف کمشنر ( مائیگرنٹس ) جموںوکشمیر نے سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے مائیگرنٹ اور بے گھر اَفراد کی آسانی کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل طور پر فعال پلیٹ فارموںکی مدد سے رجسٹریشن ، اِی۔ ڈبلیو ایس ، ڈومیسائل اور شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن خدمات کو فعال کیا ہے۔ڈائریکٹر پی اینڈ سی ، جے ٹی ایف آر پی اِفتخار حکیم نے آر ایم ایس آئی کے کنسلٹنٹس کے ساتھ جے ٹی ایف آر پی کے تحت عالمی بینک کی فنڈنگ سے تیار کردہ ٹولز پر روشنی ڈالی جس میں ڈیجیٹل رِسک ڈیٹا بیس اور ڈیسژن سپورٹ سسٹم شامل ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر اَنداز میں نمٹا جاسکے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو محکمہ ( ڈی ایم آر آر آر )نے عوام الناس کے لئے محکمانہ ویب سائٹ jksdma.jk.gov.inکا بھی آغاز کیا۔










