DLSA Kupwara organizes awareness programme under LADC Scheme

ڈی ایل ایس اے کپواڑہ نے ایل اے ڈی سی سکیم کے تحت بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا

کپواڑہ//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کپواڑہ نے بار ایسوسی ایشن کپواڑہ کے اشتراک سے لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل (ایل اے ڈی سی) سکیم 2022 ء اور ایل اے ڈی سیز کی طرف سے فراہم کردہ قانونی خدمات کے تحت بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ کورٹ کپواڑہ کے کانفرنس ہال میںبیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔یہ بیداری چیئر پرسن ڈی ایل ایس اے (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج) کپواڑہ شازیہ تبسم کی نگرانی میں اور سیکرٹری ڈی ایل ایس اے اورسب جج کپواڑہ منظور احمد خان کی رہنمائی میں دی گئی۔اِس پروگرام کا مقصد شرکأ میں ترمیم شدہ ایل اے ڈی سی سکیم 2022 ء کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور مجرمانہ معاملات میں معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے اہل اَفراد کو مؤثر قانونی خدمات فراہم کرنا تھا۔پروگرام کا آغاز ڈپٹی چیف ایل اے ڈی سی مزمل یوسف بٹ کے اِستقبالیہ خطاب سے ہوا۔ اُنہوں نے سکیم کی دفعات پر بھی روشنی ڈالی۔اسسٹنٹ ایل اے ڈی سی توصیف راجا نے اس سکیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سکیم تمام اہل افراد کو فوجداری معاملات میں معیاری اور قابل قانونی خدمات فراہم کرنے اور فوجداری معاملات میں پیشہ ورانہ انداز میں قانونی امداد کے نظام کو منظم اورعملانے کے لئے لائی گئی ہے۔اِس پروگرام میں ایگزیکٹیو باڈی بار ایسوسی ایشن کپواڑہ، بار ایسوسی ایشن کپواڑہ کے ممبر ایڈوکیٹ، لأسٹوڈنٹس، پیرا لیگل رضاکار اور ڈی ایل ایس اے کپواڑہ کے اَفسروں نے شرکت کی۔