سری نگر//ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر نے ’ نشا مُکت جموں وکشمیر‘ سیریز کے ایک حصے کے طورپر شیخ العالم ماڈل ہوئی سکوہ نرورہ کے اِشتراک سے نُکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا جس میں طلباء کارکنوں اور فن کاروں بشمولو جوزیہ میر، شبیر رضوی ، ثاقب علی ، سرور خان اور شبیر حکاک نے شرکت کی۔طلباء کارکنوں اور فن کاروں نے اَپنی اَداکاری سے منشیات کے اِستعمال بالخصوص منشیات کے عادی اَفراد اور بالعموم معاشرے پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی۔اِس موقعہ پرپرنسپل شیخ العالم ماڈل ہائی سکول پی سلطانہ زرو نے شرکأ ، طلباء اور عملے کو معاشرے میں منشیات کی بدعت کو روکنے میں والدین اور معاشرے کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔بعد اَزاں اُستاد کارکن سہیلہ ایوب اور کلچر یونٹ کے فن کاروں کی قیادت میں ایک ریلی شہر کے اندرونی علاقوں میں نکالی گئی جس میں منشیات کے اِستعمال او رمعاشرے پر اس کے تباہ کن نتائج کے بارے میں بیداری پھیلائی گئی۔سکول اِنتظامیہ ، بزرگ شہریوں اور عام لوگوں نے ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر کو اس طرح کے بیداری پروگراموں کے اِنعقاد پر سراہنا کی جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔










