سری نگر//قومی یوم ٹیکہ کاری کے موقعہ پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ( ڈی آئی پی آر )کے کلچرل یونٹ سری نگر نے آج کولگام میں آرٹ ، ڈرامہ اور موسیقی کے ذریعے صحت کی مختلف سکیموں کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر کولگام کے دیوسر میں واقع گورنمنٹ بوائز مڈل سکول میں فنکاروں اور آرٹسٹوں کے ذریعے ایک لڈی شاہ اور ایک سٹریٹ پلے پیش کیاگیا۔کلچرل آفیسر کشمیر نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام سرکاری ہیلتھ سکیموں سے بھرپور اِستفادہ کریں اور اَپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے لئے متعلقہ صحت مرکز پر لے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ کلچر یونٹ سری نگر مختلف سرگرمیوں کا اِنعقاد کر کے عام لوگوں میں مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کر رہا ہے تاکہ وہ اِس سے مستفید ہوسکیں۔اِس موقعہ پر سکول کے پرنسپل خورشید احمد بٹ ، پروگرام پروڈیو سر ہلا ل احمد متو اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔










