جموں وکشمیر اِنتظامیہ نے دُور دراز علاقوں کیلئے روزی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدام
سری نگر//ڈی آئی جی آئی۔ پے سخی سکیم جموں و کشمیر کے دُور دراز علاقوں کے لوگوں کو شفافیت سے مالیاتی رَسائی فراہم کر رہی ہے ۔دُور دراز علاقوں کے گائوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اَب اِضافی بینکنگ اور مالیاتی خدمات کا فائدہ اُٹھانے کے قابل ہیں۔یہ اُن اقدامات میں سے ایک ہے جو وزیر اعظم نے بینکنگ خدمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے شروع کیا ہے۔جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم ) نے جموںوکشمیر کے دُور دراز علاقوں میں گھر گھر ڈیجیٹل بینکنگ اور مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کی کوشش میں مشن ’’ وَن گرام پنچایت۔وَن ڈی آئی جی آئی ۔پے سخی ‘‘ کے تحت 2,000 دیہاتوں میں سیلف ہیلپ گروپوں کی 125 خواتین کو بطور ِڈی آئی جی آئی ۔ پے سخی تربیت دی گئی۔ کے طور پر تربیت دی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں اِنتظامیہ جموں وکشمیر کی خواتین بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کی زندگی کو بدلنے کے لئے بہت سے اہم اقدامات کر رہی ہے اور انہیں فائدہ مند لائیو لی ہُڈ اِنٹرونشنوں میں شامل کیا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ برس جموںوکشمیر یوٹی میں مشن ’’ وَن گرام پنچایت۔ وَن ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخی‘‘ کے آغاز کے دوران جے کے آر ایل ایم کے تحت ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخی میں 80 آدھاراَن ایبلڈپے منٹ سسٹم (اے اِی پی ایس) تقسیم کئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِفتتاحی تقریب میں کہا کہ ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخی نے جموںوکشمیر یوٹی کے سیلف ہیلپ گروپ ( ایس ایچ جی ) ماحولیاتی نظام کے اَندر مالی شمولیت متعارف کی ہے جس سے دُور دراز علاقوں میں شفافیت سے بہت ضروری مالیاتی رَسائی پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔اِس مشن کے تحت گائوں کی آبادی رقم جمع کرنے کے علاوہ اِضافی بینکنگ اور مالیاتی خدمات جیسے پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا ، کسان کریڈٹ کارڈ کی رجسٹریشن وغیرہ کے فوائد بھی حاصل کرسکتی ہے۔مشن کے تحت رورل لائیو لی ہڈس مشن جموںوکشمیر نے ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخی کو جموںوکشمیر میں بی ایس اِی سے چلائے جانے والے مالیاتی خدمات کے تربیتی کورسز میں تربیت دی ہے ۔ ڈی آئی جی آئی۔ پے سخی بھی دیہی خواتین میں بیداری پھیلارہی ہیں تاکہ مختلف مرکزی اور یوٹی کی معاونت والی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھاسکیں۔ناری شکتی کی سماجی اور معاشی آزادی کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے ۔ جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے جموںوکشمیر یوتی میں خواتین کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے ایک عوامی تحریک شروع کی ہے ۔ ڈی آئی جی آئی ۔ پے کے تین نئے اِقدامات ، کرشی سخی اور پشو سخی کے علاوہ خواتین کو بااِختیار بنانے کے کئی دیگر پروگراموں جیسے حوصلہ ، تیجسوینی ،اُمید ، رائز ٹو گیدرخواتین کو بااِختیار بنانے اور انہیں جموںوکشمیر یوٹی کے ترقی کے سفرمیں کلیدی شراکت دار بنانے میں جموںوکشمیر حکومت کی کوششوں میں مزید اِضافہ کرے گا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر حکومت اودھمپور میں وومن اِنڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ جموںوکشمیر میں خواتین کاروباریوں کے ماحولیاتی نظام کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔جموںوکشمیر اَب خواتین کی شرح خواندگی میں اِضافہ ، معیاری تعلیم تک رَسائی میں اِضافہ ، زیادہ سے زیادہ خواتین کو کاروباری بننے کی ترغیب دینے اور خواتین کی ترقی کے لئے مالی مدد فراہم کرنے سے خواتین کو بااِختیار بنانے کی دُنیا میں سرفہرست ہے۔










