’سائبر سیکورٹی اینڈ سائبر ہائی جین ‘کے موضوع پر سمینار کا اِنعقاد
سری نگر//ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر نے طلبا کو سائبر کرائم کے بارے میںبیداری پیدا کرنے اور سائبر کرائمز کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اُنہیںجانکاری فراہم کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے گاندھی میموریل کالج سری نگر کے اِشتراک سے آج گاندھی میموریل کالج سری نگر کے آڈیٹوریم میں ’ سائبر سیکورٹی اینڈ سائبر ہائی جین ‘ کے موضوع پر ایک سمینار کا اِنعقاد کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر بلال مختار نے سیشن کا اِفتتاح کیا جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل گاندھی میموریل کالج جی ایم ڈار اِس سیشن کے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔بلا ل مختار نے اَپنی تقریر میں موجودہ حالات میں سائبر بیداری کے کردار پر روشنی ڈالی اور شرکا ٔپر زور دیا کہ وہ سائبر ٹیکنالوجی کے بنیادی اَصولوں کو سمجھیں تاکہ موجود ہ دور میں ہم آہنگ رہیں ۔ اُنہوں نے سائبر دُنیا کے بڑھتے ہوئے دائرے اور سائبر جرائم کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس سے قبل پروگرام اے اِی سی او کلچر یونٹ کشمیر سیّد شکیل شان نے معززین اور سامعین کا خیر مقدم کیا اور کشمیر میں موجودہ دور میں اِنٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی اِس دنیا میں بڑھتے سائبر جرائم کے پیش نظر تفتیشی ایجنسیوں کو درپیش سنگین چیلنجوں اور مسائل پر روشنی ڈالی۔گاندھی میموریل کالج کے طلباء بشمول عاطف ، مہوش ، عمائق اور ادیب نے حاضرین کو بڑھتے ہوئے آن لائن گھوٹا لوں اور ڈیٹا ہیکنگ کے بارے میں بیداری پیدا کی۔پروگرام میں طلباء ، اساتذہ ، سماجی کارکنان اور محکمہ اطلاعات کے اَفسران سمیت تقریباً زائد اَز 100 شرکأ نے شرکت کی۔سمینار کے دوران اینجلس کلچر ل اکیڈیمی کے فن کاروں نے موضوعاتی ڈرامہ اور قص پیش کیا۔بعد میں شرکت کرنے والے مقررین ، پرنسپل گاندھی میموریل کالج ، صدر اینجلس کلچرل اکیڈیمی طارق شیر اور پروفارم کرنے والے فن کاروں کو توصیفی اَسناد اور مومنٹوز پیش کئے گئے۔










