ڈوڈہ میں ماڈل پولنگ سٹیشنوں کی خواتین کیلئے اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کی ہینڈل کرنے کے بارے میں تربیت کااِنعقاد

ڈوڈہ//الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈِٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) مشینوں کی ہینڈلنگ سے متعلق ڈی سی آفس میں ماڈل پولنگ سٹیشنوں کی خواتین عملہ کے لئے ایک تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔ اس ٹریننگ کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ خواتین عملہ ممبران آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے دوران ان مشینوں کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لئے ضروری علم اور مہارت سے آراستہ ہوں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ہرویندر سنگھ نے عملے کو اِنتخابی عمل میں ان کے اہم کردار کے بارے میں آگاہ کیا اور اُنہیں ہدایت دی کہ وہ تربیتی پروگرام کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور اِنتخابات سے متعلق فرائض کے دوران اس پر عمل درآمد کریں۔یہ تربیت ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینروں(ڈی ایل ایم ٹیز) اور اسسٹنٹ لیول ماسٹر ٹرینروں (اے ایل ایم ٹیز) نے منعقد کی جنہوں نے اِنتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں اور آپریٹر اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی میں شرکأ کو مکمل رہنمائی فراہم کی۔تربیتی سیشن میں اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کے کام کرنے اور ان کی دیکھ دیکھ سے متعلق مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیاجس میں مشینوں کو ترتیب دینے اور جانچنے کا طریقۂ ، عام مسائل کو کیسے حل کیا جائے اور ووٹنگ کے عمل کی سا لمیت اور حفاظت کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو کس طرح ترتیب دیا جائے اور جانچ کی جائے ، عام مسائل کو کس طرح حل کیا جائے ، اور ووٹنگ کے عمل کی سالمیت اور حفاظت کو برقرار رکھنے کی اہمیت شامل ہیں۔ شرکأ کو کو مصنوعی پولنگ سٹیشن کے ماحول میں مشینوں کے اِستعمال کی مشق کرنے کا بھی موقعہ ملا۔اِس موقعہ پر چیف پلاننگ آفیسر ڈوڈہ، نوڈل آفیسر ٹریننگ ڈوڈہ اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔