drrons

ڈرون کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی

جموں میں سرحدی باشندوں کی تربیت،مقصد عام شہری آسانی سے اڑنے والی چیز کو پہچان سکیں:حکام

جموں//جہاں سیکورٹی ایجنسیاں پاکستان کی طرف سے ڈرون سے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر رہی ہیں ، وہیں جموں میں قائم بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحد کے قریب رہنے والے شہریوں کو ڈرون سرگرمیوں کے بارے میں بروقت الرٹ دینے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق حکام نے ہفتے کے روز کہاکہ سرحدی باشندوں کو ڈرون تکنیک کے بارے میں تربیت دینے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ وہ اُنہیں آگاہ کیا جائے تاکہ جب بھی وہ اپنے علاقے میں ایسی کوئی سرگرمی دیکھیں ، وہ آسانی سے اڑنے والی چیز کو پہچان سکیں اور اسے سیکورٹی فورسز کی نوٹس میں لایا جا سکیں۔بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ڈرون سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ، جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اس سے نمٹنے کیلئے مسلسل حکمت عملی بنا رہی ہیں ، بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ڈرون ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاہے کہ سرحدی لوگوں کو ڈرون سے آگاہ کرنے کے علاوہ ، بی ایس ایف مشین کے مظاہرے بھی کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو تکنیکی طور پر آگاہ کیا جا سکے کہ خطرے سے کیسے نمٹا جائے۔حکام نے کہاکہ پاکستان نہ صرف ڈرون کے ذریعے جموں و کشمیر میں اہم فوجی تنصیبات اور کیمپوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان اشیاء(ڈرونز) کو اس خطے میں اسلحہ ، جعلی کرنسی اور منشیات کی اسمگلنگ کے لئے مسلسل استعمال کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نگرانی کے مقصد کے ساتھ ساتھ جموں ، کٹھوعہ اور سامبا اضلاع سے ملحق بین الاقوامی سرحد کے ساتھ جموں و کشمیر میں اسلحہ ، منشیات اور جعلی کرنسی کی ترسیل کیلئے بھی مسلسل ڈرون اڑارہا ہے۔ایک عہدیدار نے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سرحدی باشندوں کو ڈرون کے بارے میں چوکنا اور آگاہ کیا جائے تاکہ وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کریں اور اگر کسی چیز کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے ان کے کھیتوں میں گرا تو اسے سنبھال لیں۔سکیں گے ۔