ڈاکٹر عبدالقدیر کا تعلیمی کام قابل ذکر اور مثالی ہے/ سابق وزیر داخلہ سشیل کمار شندے

شادی سے زیادہ بچوں کی اعلیٰ تعلیم پر خرچ کریں: ڈاکٹر عبدالقدیر

سرینگر//سشیل کمار شندے وچار منچ و ٹیچرز توصیفی کمیٹی سولاپور کی جانب سے 16 ستمبر 2016 بروز ہفتہ شام 5 بجے امپیریل گارڈن میں سابق مرکزی وزیر سشیل کمار کے سالگرہ کے موقع پر 151 اساتذہ کو سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے کے ہاتھوں آئیڈیل ٹیچرزایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔بطور مہمان خصوصی ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر موجود تھے۔سابق کارپوریٹر ریاض ہنڈیکاری نے تعارف کرایا۔ سابق کارپوریٹر حاجی توفیق ہتور نے پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ پرنسپل آصف اقبال نے مہمانوں کا استقبال اور تعارف کرایا اور پروگرام کا خاکہ پیش کیا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرکا تعلیمی کام قابل ذکر اور مثالی ہے۔اس موقعہ پرر ریاض ہنڈیکری، توفیق ہتورے، فردوس پٹیل، اقلیتی سیل کے صدر زبیر قریشی، شوکت پٹھان، حاجی معین الدین شیخ وغیرہ موجود تھے جبکہ صدارت سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے نے کی۔ اس موقعہ پر مہاراشٹر کے مختلف تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے 151 اساتذہ کو آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔مہمان خصوصی عبدالقدیر نے کہا کہ آج کی دنیا میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، اگر ہم اچھی تعلیم حاصل کریں تو زندگی میں اچھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے بچوں کی شادی پر اخراجات کم کریں لیکن تعلیم پر اخراجات کم نہ کریں جس سے آپ کا مستقبل روشن ہوگا اور وہ ایک کامیاب کاروباری یا اچھے عہدے تک پہنچ سکتا ہے۔اس موقع پر حاجی معین الدین شیخ نے مبارک باد پیش کی۔پروگرام کی نظامت معیز سراج احمد نے کی اور شکریہ شوکت پٹھان نے ادا کیا۔ پروگرام میں سابق کارپوریٹر فردوس پٹیل، اہلیہ ریاض ہنڈیکری، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، تعلیمی میدان سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے۔ ہر ایک نے اس تاریخی تقریب کے شاندار انعقاد پر مبارک باد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔