سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ محکمہ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ایکسپورٹ پروموشن کونسل ہینڈی کرافٹس ( اِی پی سی ایچ ) کے نمائندوں کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے دوران بات چیت جموں وکشمیر کی مصنوعات کے لئے خام مال کی تکمیل کی خاطر نئی دور کی ٹیکنالوجی متعارف کرنے پر زور دیاجس سے یوٹی کو ایکسپورٹ کی اِنتہائی مسابقتی دُنیا میں مقابلہ کرنے کے قابل بنایا گیا ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تکنیکی اِداروں اور برآمد کنندگان میں مختلف تربیت یافتہ اَفراد کے درمیان روابط قائم کرنا ضرور ی ہے۔کرافٹ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ ( سی ڈی آئی ، آئی ٹی آئی سری نگر کے علاوہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مختلف مصنوعات اور کاریگروں کے لئے اختراعات لانے کے لئے سہ فریقہ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے اِمکانات پر غور کریں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ سدرشن کمار ، ایڈیشنل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ کلدیپ سیپولیا، جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کشمیر عبدالماجد اور اِی پی سی ایچ کے نمائندے بشمول اَرشد حسین میر، سدھارتھ تیاگی اور عادل حسین نے شرکت کی۔










