Dr. Samoon suggested comprehensive reforms in the courses offered at skill development institutes

ڈاکٹر سامون نے مہارت کی ترقی کے اداروں میں پیش کئے جانے والے کورسز میں جامع اصلاحات کی تجویز پیش کی

جموں//ہنر مندی کے فروغ کے اداروں میں پیش کئے جانے والے کورسز میں جامع اصلاحات کی تجویز پیش کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے جموں و کشمیر کے پولی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی کے ذریعے پیش کئے جانے والے کورسز کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ایس ڈی ڈی کے ڈائریکٹر سدرشن کمار، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ محترمہ سپنا سلاتھیہ ، جموں یونیورسٹی کے پروفیسر ونے چوہان ، ایف اے /سی اے او ، ایس ڈی ڈی یاسر شیخ ، انڈر سیکرٹری ایس ڈی ڈی فیاض احمد ، پروفیسر پرتیک جین آئی آئی ٹی جموں ، فضیل بنکا پی ڈبلیو سی اور دیگر متعلقین نے از خود یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ کنسلٹنسی پی ڈبلیو سی کی طرف سے پیش کی گئی عبوری رپورٹ پر سکل ای سی او سسٹم کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں نوجوانوں ک خواہشات کے مطالعہ جیسے سروے کے انعقاد کیلئے اسٹڈی کے ڈیزائین پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں کئے گئے کام کے مزید اہم نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ تمام کورسز کو طلباء کیلئے پُر کشش بنائیں اور ان کے نصاب اور دیگر لیبارٹری کے کاموں میں اضافہ کریں ۔