بانڈی پورہ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے وادی گریز میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کا اِنعقاد کیا تاکہ عوام الناس سے زمینی سطح پر مقامی مسائل اور شکایات کے اَزالے کے لئے جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر مدثر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ عبدالرشید داساور ضلع کے دیگرا علیٰ اَفسران موجود تھے۔عوامی رابطہ پروگرام کے دوران متعدد وَفود اور اَفراد ، ضلع ترقیاتی کونسلوں کے ممبران ، بی ڈی سی کے چیئرپرسن اور پنچایتی راج اِداروں کے دیگر اَرکان نے پرنسپل سیکرٹری سے ملاقات کی اور مشیر موصوف کو روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل سے متعلقہ جانکاری دی۔وَفود نے اَپنے متعلقہ علاقوں کے کئی دیگر مسائل اُٹھائے جن میں سٹرک رابطے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،ایم جی نریگا، ہیلتھ کارڈ، مختلف کاموں کی زیرِ اِلتوأ اَدائیگی ، صحت اِداروں اور سکولوں کے مسائل اور ضروری اشیاء کی دستیابی کے مسائل شامل ہیں۔ وَفود نے مشیرموصوف کو کئی بین الصوبائی مسائل بھی گوش گزار کئے اور اَپنے مسائل کے حل کے لئے اُن کی مداخلت طلب کی۔پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے وَفود کو بغور سنا اور اُن کی شکایات کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات دی۔اُنہوں نے مختلف دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی ہدایات جاری کیں جبکہ دورانِ عوامی رابطہ پروگرام لوگوں کے اُٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی کمیٹیاں اور مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ رسائی پروگراموں کے اِنعقاد حکومت کے لئے ایک اہم تاثر فراہم کرتا ہے اورحکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کے مسائل کا حل ان کے دہلیز پر ممکن ہو تاکہ انہیں سیکرٹریٹ یا دیگر سرکاری دفاتر میں اَفسران کی راہداریوں پر نہ جانا پڑے۔










