ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کیپکس بجٹ 2022-23ء کے تحت طبعی اور مالی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں کیپکس بجٹ 2022-23ء کے تحت طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل دیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی کشمیر، گورنمنٹ پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپلوں اور سپر اِنٹنڈنٹوں ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں ،ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گیراج ، جے کے پی سی سی کے جنرل منیجروں، ضلعی ایگزیکٹیو اِنجینئروں اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔میٹنگ میں مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت حاصل ہونے والی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں کام کے لحاظ سے تفصیلی بحث و تمحیص ہوئی جس میں محکمہ کیپکس بجٹ 2022-23 ء کی نئی پولی تکنیک کی صورتحال بھی شامل ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے پروجیکٹ وارتفصیلی جائزہ لیا او رکیپکس بجٹ کے تحت رواںمالی برس 2022-23ء میں شروع کئے گئے پروجیکٹوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے متعلقہ اِداروں کے سربراہان سے کہا کہ وہ باقی ماندہ کاموں کو تیز کریں تاکہ عمارتوں کو جلد از جلد محکمہ کے حوالے کیا جائے ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ دونوں شعبوں پولی تکنیک اور آئی ٹی آئیز کے تحت نئے کاموں کی اَنجام دہی کے لئے مناسب اقدامات کریں تاکہ کیپکس بجٹ 2022-23ء کے تحت اِس مقصد کے لئے مختص فنڈز کے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ مرکزی وزارتِ اِنسائل وسائل کی ترقی نے 2009-2010ء میں ریاست جموں وکشمیر کے غیر احاطہ شدہ اَضلاع کے لئے ’’ سب مشن آن پولی تکنیک کے تحت ہنرمندی کی ترقی کے لئے مربوط کارروائی‘‘ کے تحت 18نئے پولی تکنیک کو منظور ی دی تھی۔18 پولی تکنیک میں سے 9 پولی تکنیک صوبہ کشمیر کے کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، گاندربل، کولگام ، شوپیاں ، پلوامہ اور 9 پولی تکنیک صوبہ جموں کے ڈوڈہ ، کشتواڑ ، رام بن ، پونچھ ، اودھم پور ، ریاسی ، کٹھوعہ ، سانبہ او رراجوری میں تعمیر کی جارہی ہیں۔اِن 18 میں سے ضلع راجوری اور پلوامہ کی دو پولی تکنیک بالترتیب باباغلام شاہ بادشاہ اور اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ پلوامہ کے کیمپس میں قائم کی گئی ہیں۔18 پولی تکنیک میں سے 09 یعنی گورنمنٹ پالی تکنیک بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام بڈگام، گاندربل، بانڈی پورہ، سانبہ، کٹھوعہ اور ریاسی میں نئی تعمیر شدہ عمارتوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ادھم پور، شوپیاں، کپواڑہ اور ڈوڈہ کے جی پی ایس کو بھی حال ہی میں نئے کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔عمل آوری ایجنسیوں کو مشیر کی ہدایت کے مطابق کشتواڑ، ڈوڈہ، ادھم پور، کپواڑہ، شوپیاں، بانڈی پورہ، رام بن اور پونچھ کے جی پیز کو مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر کاموں کی پیش رفت کی نگرانی کریں اور تمام مشکلات کو دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ مربوط کوششوں کی پیروی کی گئی ہے تاکہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کے زیادہ سے زیادہ فائدے کے لئے فنڈز کو معقول طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اِس سے قبل میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ کیپکس بجٹ 2022-23 کے تحت عمل درآمد کے لئے اُٹھائے گئے کاموں کی کل تعداد 154 ہے جس میں جاری کام بھی شامل ہیں۔