ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ، سنکلپ اور ڈبلیو ایس ایچ جیز کے تحتدی جانے والی موجودہ تربیت کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج سول سیکرٹریٹ جموںمیں سینئر اَفسران کی میٹنگ منعقد کی تاکہ بیک ٹووِلیج مرحلہ چہارم، سنکلپ او روومن سیلف ہیلپ گروپس( ڈبلیو ایس ایچ جیز) کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی نشاندہی کی جاسکے۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِند وکنول چِب ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار ، مختلف بینکوں ، محکموں کے نمائندوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروںنے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ میں ایجنڈے کے مختلف نکات پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی اور متعلقہ حکام نے چیئر کو بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ، سنکلپ اور ڈبلیو ایس ایچ جی کے تحت دی جانے والی تربیت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔دوران میٹنگ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ پی ایم کے وِی وائی 4.0 کے تحت اَب تک 20,435 اُمید واروں نے اِندراج کیا ہے جن میں سے فی الحال 13,905 اُمید وار زیر تربیت ہیں اور 426 کو تربیت دی گئی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہرضلع میں بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کے تحت شناخت کئے گئے اُمید واروں کو تربیت فراہم کریں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی او راِنڈسٹری پارٹنر شپ کا فائدہ اُٹھاکر ہنرمندی کی تربیت کے معیار اور رَسائی کو بڑھایا جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ ہنرمندی کے لئے تمام اہل اُمید واروں کا احاطہ کریں تاکہ وہ ہنر مندی سے اَپنی روزی روٹی کما سکیں۔