ڈاکٹر اَروند کاروانی نے کشمیر ی مائیگرنٹ ووٹروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں//کمشنر ریلیف اینڈ رِی ہیبلی ٹیشن ( ایم ) ڈاکٹر اروند کاروانی نے آج قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام اِنتخابات کے اِنعقاد کے سلسلے میں کشمیری مائیگرنٹ رائے دہندگان کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈاکٹراَروند کاروانی نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، بوتھ لیول افسران اور دیگر متعلقہ افسران سے مجوزہ سپیشل پولنگ سٹیشنوں، کلیکشن وڈسٹری بیوشن سینٹروں اور مقررہ سٹرانگ روموں میںکئے جانے والے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوںنے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اصولوں کے مطابق تمام نامزد خصوصی پولنگ سٹیشنوں یعنی مستقل ریمپ، پینے کے پانی، بیت الخلأ کی سہولیات پر تمام مطلوبہ یقینی کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے رائے دہندگان تک پہنچنے اور تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ یہ بات قابل ذِکر ہے کہ کشمیری مائیگرنٹ کی سہولیت کے لئے جموں، اودھمپور اور نئی دہلی میں خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران جموں، اودھمپور اور نئی دہلی میں تعینات ہیں۔کمشنر ریلیف اینڈ رِی ہیبلی ٹیشن نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ پوری لگن کے ساتھ کام کریں اور اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کی ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور اِنتخابی قوانین ، قواعد و ضوابط اور اِنتخابی عمل کی شفافیت کی مناسب تعمیل کو یقینی بنائیں۔بعدمیں اُنہوں میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی جس میں مائیگرنٹ رائے دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے بارے میں مختلف تجاویز کا ذکر کیا گیا۔