چیئرمین کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹری کمیشن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//چیئر مین کھادی اور دیہی صنعت کمیشن وزارت مرکزی حکومت مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم اَنٹرپرائزز شری منوج کمار نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔منوج کمار نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا جس میں پانپور میں کے وِی آئی سی ٹریننگ سینٹر کی لیز کی تجدید ،شہد کی مکھیوںکے بکسز کی تیاری اور جموںوکشمیر میں کے وِی آئی سی سکیموں کی مؤثر عمل آوری شامل ہیں۔گذشتہ مالی برس میں پی ایم اِی جی پی میں ریکارڈ حصولیابیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا اورمستقبل میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ 2021-22ء میں پی ایم اِی جی پی کے تحت کے وِی آئی سی نے جموںوکشمیر میں 21,640 مینو فیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کئے اور اِس خطے میں 1.73 لاکھ نئے روزگار پیدا ہوئے۔