weather

’چلہ کلاں‘کی آمد کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری

سری نگر// سوموار اورمنگل کی درمیانی رات ٹھیک 12بجے جلوہ افروزہوئے 40روزہ ’چلہ کلان‘ کی آمد کیساتھ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی۔اورسری نگرسمیت و ادی کے سبھی اضلاع میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری واقعہ ہوئی ۔تاہم منگل کی صبح جھیل ڈل سمیت کئی آبگاہوںکے کچھ حصوں کیساتھ ساتھ شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوںمیں پانی کے نل منجمد پائے گئے ،جسکے نتیجے میں متاثرہ علاقوںمیں پانی کی سپلائی متاثر رہی ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایاگیاکہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں سوموار اورمنگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جبکہ سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات18 دسمبر کو درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھرقاضی گنڈ میں سوموار اورمنگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ،سیاحتی مقام پہلگام میں منفی3.7،کپوارہ میں منفی3.8،کوکرناگ میں منفی3.3،سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 5.0،پانپورمیں منفی4.5،اونتی پورہ میں منفی4.6،اننت ناگ میں منفی2.9،کھڈونی میں منفی2.3،بانڈی پورہ میں منفی2.7،بارہمولہ میں منفی3.0،پلوامہ میں منفی2.6،کولگام میں منفی2.6او رشوپیان میں سوموار اورمنگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایاکہ برف باری ہونے کے بعدشبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری کی توقع ہے تاہم دن کے وقت سرداوریخ بستہ ہوائیں چلنے سے لوگوںکوشدیدسردی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ اس دوران منگل کی صبح جھیل ڈل سمیت کئی آبگاہوںکے کچھ حصوں کیساتھ ساتھ شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوںمیں پانی کے نل منجمد پائے گئے ،جسکے نتیجے میں متاثرہ علاقوںمیں پانی کی سپلائی متاثر رہی ۔