ایک منشیات فروش گرفتار،کیس درج،پوچھ تاچھ شروع:پولیس
کرناہ//کپوارہ پولیس نے منشیات اسمگلروں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سرحدی علاقہ کرناہ میں ایک منشیات فروش کومنشیات ،نشہ آور ادویات ، ایک لاکھ روپینقدی رقم اورایک پستول میگزین سمیت دبو چ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ کپوارہ ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کارروائی میں، کپواڑہ پولیس نے اس ضلع کے کرناہ علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے ایک لاکھ سے زیادہ نقدی رقم کے علاوہ500 گرام منشیات برآمد کی ۔پولیس کے مطابق چتر کوٹ کرناہ کے رہائشی سیف علی خان کے بیٹے ساجد خان اور ماجد خان نامی2 بھائیوں کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ و گولہ بارود کی موجودگی کے حوالے سے معتبر ذرائع سے موصول ہونے والی ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس اسٹیشن کرناہ اور مقامی آرمی یونٹ6جیک رائفلزاوربی ایس ایف کی29ویں بٹالین کیساتھ اور ٹریکر کتے کی مدد سے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اول کلاس ٹنگڈار کی موجودگی میں گھر کی تلاشی کے دوران منشیات کا ایک 500گرام وزنی پیکٹ، ایک پستول میگزین، نقدی ایک لاکھ7ہزار روپے، 12 عدد انجکشن اورچھوٹے سائز کے سرینج برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ ٹنگڈار میں ایک مقدمہ درج کرکے ملزم ساجد خان ولدسیف علی خان ساکنہ چتر کوٹ کرناہ سے پوچھ تاچھ اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔










