چار سالہ بچے کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ،علاقے میں کہرام ، پولیس نے رپورٹ درج کرلی

سرینگر///ڈوڈہ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے چار سالہ بچے کو کچل کر لقمہ اجل بنادیا ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق ضلع ڈوڈہ کے اسر سب ڈویڑن کے بگر علاقے میں آج دوپہر ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 4 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کو باگڑ کے علاقوں میں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے بعد اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بٹوٹ لے جایا گیا۔ اس نے بتایا کہ لڑکا ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کی شناخت بھانو پرتاپ ولد بچن سنگھ ساکنہ گنوٹا علاقہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔