پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد میں سابق صدر پی ایچ ڈی سی سی آلوک بی شریرام، سیکرٹری جنرل اور سی اِی او پی ایچ ڈی سی سی آئی کرنل سوربھ سانیال ، چیئرپی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر اے پی وِکی شااور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ڈی سی سی آئی جے اینڈ کے اقبال فیاض جان شامل تھے ، نے لیفٹیننٹ گورنر کو خطے میں صنعت وحرفت اور ایم ایس ایم اِی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور سری نگر میں جی ۔20 میٹنگ کے کامیاب اور احسن اِنعقاد کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یوٹی حکومت کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔