SNOW

پیرپنچال کے آرپارہلکی سے درمیانی برف وباراں اور بھاری برف باری کے بعدموسم خشک

18جنوری تک موسم خشک، 19جنوری کومغربی ہوائیں ہوسکتی ہیں موسمی صورتحال پراثرانداز

سری نگر//جمعرات کی شام سے جمعہ کی شام تک میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی برف وباراں اور بالائی مقامات پر بھاری برف باری ہونے کے ایک روز بعد بھی کشمیر وادی میں معمول کی مصروفیات اثرانداز رہیں جبکہ ہفتے کوسری نگر سمیت پوری وادی میں موسم خشک رہا ،اور کئی علاقوںمیں چمکتی دھوپ نے جمع شدہ بر ف کوپانی پانی کردیا۔کشمیروادی کومختلف سرحدی اوربالائی علاقوں سے جوڑنے والے راستے ابھی بند پڑے ہیں تاہم بیکن کی جانب سے مشینوں اور مزدوروںکے ذریعے برف اور ملبہ ہٹانے کے بعد سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی ،اوررام بن زون میں دونوں اطراف درماندہ گاڑیوںکومنزلوںکی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 18جنوری تک موسم خشک رہنے کے باعث راتیں مزیدسرد ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 19جنوری کومغربی ہوائیں پھرایک مرتبہ جموں وکشمیر میں موسمی صورتحال بدلنے کاموجب بن سکتی ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کوشام سے شروع ہونے بارشوں اورہلکی سے شدید برف باری کے نتیجے میں جمعے کوشام دیر گئے کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال اور وادی چناب کیساتھ ساتھ جموں شہر اوراسکے نزدیکی اضلاع میں بھی معمول کی عوامی نقل وحمل اور سرگرمیاں متاثر رہیں ۔اس دوران سری نگر سمیت میدانی علاقوںمیں ایک سے تین انچ تک برف جمع ہوئی جبکہ بالائی علاقوں بشمول گلمرگ ،بال تل سونہ مرگ ،زوجیلا،گریز ،رازدان ٹاپ،مژھل اورسادھنا ٹاپ میں2فٹ سے4فٹ تک تازہ برف جمع ہوئی ،جسکے نتیجے میں بیشتر بالائی مقامات پر جمع برف کی مقدار میں اضافہ ہوگیا۔ میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی برف وباراں اور بالائی مقامات پر بھاری برف باری ہونے کے ایک روز بعد بھی کشمیر وادی میں معمول کی مصروفیات اثرانداز رہیں جبکہ ہفتے کوسری نگر سمیت پوری وادی میں موسم خشک رہا ،اور کئی علاقوںمیں چمکتی دھوپ نے جمع شدہ بر ف کوپانی پانی کردیا۔سر ینگر اور بیشترقصبہ جات میں سڑکیں زیرآب آگئی ہیں اور لوگوںکوعبور ومرور میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑاجبکہ بازاروں کے بیچوں بیچ برف پگلنے سے جمع ہونے والے پانی نے کاروباری سرگرمیوںکوبھی اثرانداز کیا۔تازہ برف باری اور بارش ہونے کے بعد سڑکوں پر پھسلن بڑھ جانے کی وجہ سے ڈرائیور اپنی نجی اورمسافر گاڑیاں کم رفتار کیساتھ ساتھ بڑی احتیاط کیساتھ دوڑاتے نظرآئے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ہفتے کی صبح 9بجے تک سری نگرمیں21ملی میٹر بارش 9سینٹی میٹر برف ،قاجی گنڈمیں51ملی میٹر بارش 40سینٹی میٹر برف ،کپوارہ میں10.4ملی میٹر بارش7سینٹی میٹر برف ،بھدرواہ میں26.8ملی میٹر بارش 7سینٹی میٹر برف ،بٹوٹ میں51.2ملی میٹر بارش 8سینٹی میٹر برف ،جموں5.6ملی میٹر بارش ،کٹرہ میں16ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔اس دوران کرناہ کو کپوارہ ،کپوارہ کومژھل اور گریز کوبانڈی پورہ سے جوڑنے والی سڑکیں ہفتے کوبھی گاڑیوںکی آمدورفت کیلئے بندرہیں ،اور ساتھ ہی دورافتادہ علاقوںکانزدیکی ضلعی وتحاصیل صدر مقامات سے سڑک روابطہ منقطع ہیں ۔تاہم حکام نے ہفتے کوسری نگر جموں قومی شاہراہ کوگاڑیوںکی آمدوفت کیلئے کھول دیا۔ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی کہ جمع برف اورمختلف مقامات پر پڑے ملبے کوہٹانے کے بعد قومی شاہراہ پر گاڑیوںکوآنے جانے کی اجازت دی گئی ۔ٹویٹ کے مطابق جموں سری نگر قومی شاہراہ پر برف اور ملبہ ہٹانے کے بعد مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے چھوڑ دیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 18جنوری تک موسم خشک رہنے کے باعث راتیں مزیدسرد ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 19جنوری کومغربی ہوائیں پھرایک مرتبہ جموں وکشمیر میں موسمی صورتحال بدلنے کاموجب بن سکتی ہیں ۔