لیفٹیننٹ گورنر نے شب قدر اور جمعۃ الوداع کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

پہلی بار وادی میں لوگوں نے برف اور بجلی ایک ساتھ دیکھی: ایل جی سنہا

سری نگر//جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ وادی بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر انداز میں قائم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پہلی بار گزشتہ سال موسم سرما میں لوگوں نے برف اور بجلی ایک ساتھ دیکھی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق یہ بتاتے ہوئے کہ جموں و کشمیر نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں اب تک کی سب سے زیادہ صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کشمیر کے لوگوں نے برف اور بجلی ایک ساتھ دیکھی۔وادی کے لوگن نے پہلی بار برف اور بجلی ایک ساتھ دیکھی (وادی کے لوگوں نے پہلی بار ایک ساتھ برف اور بجلی کا مشاہدہ کیا)”، انہوں نے اس موسم سرما میں گلمرگ میں ایک تقریب میں جموں و کشمیر کے سیاست دان ایم وائی تاریگامی کے ساتھ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔جموں میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ سبھی کا خیال ہے کہ جموں و کشمیر میں بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔3450 میگاواٹ ہماری پیداواری صلاحیت ہے۔ مجھے امید ہے کہ اگلے دو سے تین سالوں میں این ایچ پی سی کے ساتھ مل کر دو اور پروجیکٹ مکمل ہوں گے۔ میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم بجلی پیدا کرنے کی مکمل صلاحیت حاصل کر لیں گے۔ اس لیے ہم بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہوں گے،‘‘ انہوں نے کہا۔