پہلگام کے درجنوں علاقوں میں غیر قانونی ڈھانچے مسمار

سیاحتی مقام کی خوبصورتی کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ حکام

سرینگر//پہلگاکی خوبصورت وادی کو بچانے کیلئے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کوششیں جاری رکھتے ہوئے اتھارٹی نے کئی غیر قانونی ڈھونچوں بشمول مکانوں کے ’’پلنتھ‘‘ کو مسمار کیا ہے ۔ اس بیچ انہوںنے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں سے باز رہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی جو کہ سیاحتی مقام کی دیکھ ریکھ کرتی ہے ۔ اس کی حدود میں 20گائوں اور پہلگام ٹاون آتا ہے اور اپنے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ اس بیچ چیف ایگزکیٹو آفیسر کی ہدایت پر ٹیم ماور، گنیش پورہ ، بٹہ کوٹ، ینڈ میں انہدامی کارروائی شروع کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب شیڈ و غیرہ بنائے ہوئے تھے مسمار کئے ۔ اس بیچ سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام جو کہ ایک خوبصورت علاقہ ہے اور سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے سے گریز کریں۔