سنو سکینگ سے سیاحت کو فروغ ملے گا ، سیاحت سے جڑے افراد
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا پہلگام جو وادی کشمیر کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام میں بھی ونٹر سیزن شروع کیاجائے اور یہاں پر سنو سیکنگ کیلئے بہتر جگہیں موجود ہیں جہاں پر سیاح اور سیلانی سیکنگ کرسکتے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق جنوبی کشمیر کا پہلگام سیاحتی مقام پر سیاحتی سیزن نو ماہ رہتا ہے جو کہ اپریل سے دسمبر تک ہی قائم رہتا ہے جبکہ سال کے دیگر تین مہینے پہلگام کا ر خ کم ہی سیلانی نظر آتے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگ بے روزگاری کے شکار ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے سی این آئی نمائندے کو بتایا کہ یہاں پر بھی گلمرگ کی طرز پر سنو سکیٹنگ شروع کی جائے۔ لوگوں نے کہا کہ پہلگام میں آرو، منڈلن اور بیتاب ویلی ایسی جگہیں ہیں جہاں پر ماہ نومبر میں ہی برفباری ہوتی ہے اس لئے یہ جگہیں سنو سکیٹنگ کیلئے بہترین ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ اس طرح سے اگر یہاں پر سنو سکیٹنگ شروع کی گئی تو یہاں پر سال کے بارہ مہینے سیاحتی سیزن رہے گا جس سے یہاں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔ اس ضمن میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے چیف ایگزکیٹیو آفیسر (سی ای او) سید سجاد قادری نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ یہ مطالبہ جائزہ ہے ہم نے بھی سرکار کو کئی دفعہ اس سلسلے میں سفارشی خط بھیج دیا تاہم ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جو جگہیں بتائی ہیں وہ جگہیں سنو سکیٹنگ کیلئے بالکل موزون ہیں اس لئے سرکار کو اس طرف توجہ دینے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے فنڈس اگر مختص رکھے جائیں تو پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس سلسلے میں کام شروع کرے گی۔ا س دوران مقامی لوگوں نے محکمہ سیاحت کے اعلیٰ زمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کی طرف توجہ دیکر پہلگام میں بھی سنو سکیٹنگ شروع کروائیں۔










