علاقے میںتلاشی کے دوران منشیات کے 2پیکٹ برآمد
سرینگر//پونچھ میں پاکستانی سرحد کے قریب لائن آف کنٹرول پر ڈرون کی مشکوک نقل وحمل کے بعد تلاشی کے دوران منشیات برآمد کی گئی ہے جبکہ ڈرون کا کہیں اتہ پتہ نہیں چلا ۔ علاقے میں تعینات فوج کی گڑھی بٹالین کے ساتھ پولیس، ایس او جی اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اتوار کی شام دیر گئے ضلع پونچھ میں ہندوستان-پاکستان لائن آف کنٹرول کے ساتھ مشتبہ ڈرون کی دراندازی کی اطلاع ملنے پرسیکورٹی فورسز نے باڑ کے اس پار بگیل درہ اور کلسان کے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ علاقے میں تعینات فوج کی گڑھی بٹالین کے ساتھ پولیس، ایس او جی اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے رات گئے علاقے سے منشیات کے دو مشتبہ پیکٹ بھی برآمد کیے۔ اس معاملے میں کچھ مشتبہ خواتین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔معلومات کے مطابق اتوار کی شام تقریباً 6.30 بجے، سیکورٹی فورسز کو ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کی دراندازی کی اطلاع ملی تھی کہ بگیلدرہ سے کلسان کی طرف ہندوستان-پاکستان لائن آف کنٹرول پر باڑ سے آگے واقع ہے۔ جس پر باڑ کے سامنے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک طرف ضلع میں گزشتہ تین چار ماہ سے پاکستانی ڈرونز کی دراندازی کے کئی واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ضلع کے بگیالدرہ میں گزشتہ ڈیڑھ سے دو سال کے دوران بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے۔ علاقے کے کچھ لوگ دوسری طرف سے منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں جیل میں بھی ہیں۔ دو افراد کی جائیداد بھی قرق کی گئی ہے۔










