پونچھ میں زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کو تربیت دی گئی

پونچھ//پونچھ میں لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کی تیاری کے لئے ایک جامع ایک روزہ تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا گیا تاکہ زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوںکو اَپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لئے ضروری علم اور مہارت کے ساتھ بااختیار بنایا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر یاسین ایم چودھری نے ڈی سی آفس پونچھ کے میٹنگ ہال میں منعقدہ اِس ٹریننگ کی نگرانی کی۔ٹریننگ سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفی ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد سلیم کے علاوہ تمام زونل اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔تربیت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ اہلکار اِنتخابی عمل کے دوران اَپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے اَچھی طرح سے لیس ہوں ، کارکردگی ، غیر جانبداری اور شفافیت کے اعلی معیار کو برقرار رکھیں۔دورانِ سیشن ڈپٹی کمشنر نے زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کو متعدد ہدایات جاری کیں جس میں اِنتخابی قوانین، طریقۂ کار اور پروٹوکول جیسے مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن کی پولنگ کے دوران عمل کرنا ضروری ہے۔ مجسٹریٹوں کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیاجس میں اَمن و امان کو برقرار رکھنے، پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی اوررائے دہندگان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اِستفساری تربیت نے مجسٹریٹوں کو اَپنے فرائض سے متعلق مختلف سوالات اُٹھانے کی اجازت دی۔ تبادلہ خیال کے مرکزی نکات میں سے ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین (اِی وِی ایم) کا اِستعمال کرتے ہوئے ووٹوں کے اِستعمال، آپریشن، گنتی اور مختلف دیگر امور پر تفصیلی تربیت تھی۔آفیشلز کو غیر جانبداری، شفافیت اور اِنتخابی ضابطہ اخلاق کی سختی سے پاسداری کی انتہائی اہمیت کی یاد دہانی کی گئی۔