پولیس وسیول انتظامیہ میں اعلیٰ سطحی تبادلے وتقرریاں

3ڈی آئی جی اور5جے کے اے ایس افسران کی نئی جگہوں پرتعیناتی

سری نگر//جموں وکشمیر پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلے وتقرریاں عمل میں لاتے ہوئے شمالی اوروسطی کشمیرکے علاوہ ڈی آئی جی ڈودہ کشتواڑ رام بن کوبھی تبدیل کیاگیاجبکہ سیول انتظامیہ میں بھی پھیروبدل کے تحت 5جے کے اے ایس افسران کے تبادلے ونئی تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت نے منگل کوجاری کردہ ایک آرڈرمیں بتایاکہ تین علاقوں کے ڈی آئی جی تبدیل کئے گئے ۔آرڈرکے مطابق آئی پی ایس افسرسنیل گپتا کوڈی آئی جی ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن تعینات کیا گیاہے ۔ڈی آئی جی شمالی کشمیرآئی پی ایس افسرسجیت کمار کوتبادلہ عمل میں لاکراُنھیں ڈی آئی جی وسطی کشمیر یعنی سری نگر،بڈگام وگاندربل کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ،ڈی آئی جی ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن اُدے بھاسکربلا کوسجیت کمارکی جگہ ڈی آئی جی شمالی کشمیر یعنی بارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ کاچارج سونپاگیاہے ۔ سیول انتظامیہ میں بھی پھیروبدل کے تحت 5جے کے اے ایس افسران کے تبادلے ونئی تقرریاں عمل میں لائی گئیں،جن جے کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ،اُن میں کلبھوشن کھجوریہ ،نرگس ثریا،فاروق احمدبابا،بلال خورشید ،گلزار احمدبٹ اورنودیپ وزیر شامل ہیں ۔ان سبھی جے کے اے ایس افسروں کے تبادلوں ونئی جگہوں پرتعیناتی سے متعلق آرڈر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں ۔