ہندوارہ//جموں و کشمیر حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ہندواڑہ پولیس نے آج پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں ‘تھانہ دیوس’ کا اہتمام کیا۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق میٹنگ کی صدارت اے ایس پی ہندواڑہ شری ارشاد حسین نے کی جس میں ایس ڈی پی او ہندواڑہ شری فریز حسین اور ایس ایچ او پی ایس ہندواڑہ شبیر احمد موجود تھے۔ میٹنگ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ہندواڑہ، صدر ٹریڈرز فیڈریشن ہندواڑہ، معززین شہری، ہندواڑہ علاقہ کی سول سوسائٹیز بشمول نمبردار، چوکیدار، تاجر، ٹرانسپورٹرز اور پی آر آئیز نے شرکت کی۔ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں عوام الناس کی متعدد شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا کیونکہ چیئرنگ آفیسر نے شرکاء کی صبر سے سماعت کی اور یہ بھی یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اس کے مطابق اٹھایا جائے گا۔ سپروائزری آفیسر کی طرف سے اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کا مقصد انتہائی شفاف انصاف کے ساتھ متاثرہ افراد کو بروقت اور موثر خدمات کو یقینی بنانا ہے۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقے میں امن و امان، منشیات سے پاک اور جرائم سے پاک ماحول کو برقرار رکھنے میں ہندواڑہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔ دونوں طرف سے شکریہ کے کلمات کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے جموںوکشمیر سے متعلق زرعی تحقیق اور اِختراع پر آئی سی اے آر کی توجہ پر زور دیا
عبدالرحیم راتھر نے پکھر پورہ عرس کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پیشگی تیاریوں پر زو ردِیا
جاوید رانا نے سول سیکرٹریٹ میں متعدد وفود سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متعدد اَراکین اسمبلی سے ملاقات کی
رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں۱۰۰ چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے
یو ایف سی: اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا
ہاکی ورلڈ کپ 2026‘ ہندوستان کی شاندارشروعات
قومی کھیل ایوارڈ 2025کا اعلان:تیجسون شنکر اور دیویا دیشمکھ سمیت 17کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ
شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026










