سرینگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر نے کشمیری پنڈت بنک سیکورٹی گارڈ سنجے شرما کی ہلاکت کی مذمت کرتےہوئے اس طرح کے واقعات کو سراسر غیر انسانی قرار دیتے ہوئےکہاہےکہ کشمیر ی عوام گزشتہ کئ دہایئوں سے ناحق قتل و غارت کا مشاہدہ کررھی ھے اور آئے روز بے گناہ انسانوں کی قیمتی جانوں کا زیا ں تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انسانی خون جہاں بھی بہے اور جس کا بھی بہے ھر لحاظ سے قابل مذمت ھے بیان میں کہا گیا ک کشمیر کی پنڈت برادری ھمارے سماج کا اٹوٹ حصہ ھیں اور یہ حکومت کی زمہ داری ھے کہ وہ ھر کشمیری کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔










