Piles of dirt and filth on the sides of various roads in Pulwama

پلوامہ کے مختلف سڑکوں کے کناروں پر گندگی وغلاظت کے ڈھیر

لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ، کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ

سرینگر //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں مین سڑکوں اور دیگر لنک روڑوں پر اپنے گاو خانوں سے نکلنے والا گوبر اور دیگر گندگی سڑکوں پر ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عام انسان کو شدید پریشانی لاحق ہوتی ہے جبکہ اس سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف لنک روڑوں اور ان کے آس پاس کے رہنے والے لوگ اپنے گا?ں خانوں سے گوبر اور دیگر گندگی نکال کر ان سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ پہلے اس گوبر اور دیگر مواد ایگری کلچر اراضی پر ٹھکانے لگایا جاتا تھا لیکن اب لوگ اس کو سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں کیوں کہ سڑکوں سے ٹریکٹروں میں لادنا انہیں آسان ہوتا ہے۔ سڑکوں پر گوبر کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہونے سے جہاں ان سڑکوں سے گزرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں دوسری طرف ان گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے مختلف بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ لوگوں نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ اس صورتحال کو دیکھ کر بھی اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ کھلے عام سڑکوں پر گندگی و غلاظت ڈال دیتے ہیں۔ لوگوںنے اس صورتحال کے حوالے سے متعلقہ حکام کے اعلیٰ ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات اْٹھائے اور سڑکوںکے کناروں پر گندگی و غلاظت ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔