سرینگر//بجلی چوری کی روک تھام کیلے پلوامہ میں محکمہ بجلی نے کئی علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران درجنوں ہیٹر اور بوائلر ضبط کئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں پاور ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی کنکشنوں، ہیٹروں اور بائلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔محکمہ بجلی پلوامہ کے ایک ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران کئی ہیٹر اور بوائلر ضبط کئے ہے۔اس دوران الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ شوپیان کے پریزیڈنٹ میر امتیاز راجپوری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا صحیح استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے ساتھ ہی لوگوں نے بوائلر اور ہیٹر چلانے شروع شروع کیے ہیں جس کی واجہ بجلی میں خلل پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے پلوامہ کے کئی علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی گئی جس دوان ہٹیر اور بوائلر ضبط کئے گئے ہیں۔الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ شوپیان کے پریزیڈنٹ میر امتیاز راجپوری نے پلوامہ اور شوپیان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا صحیح استعمال کریں تاکہ بجلی سپلائی میں خلل پیدا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ چھاپہ مار کارروائی جاری رہے گی اور ایسے افراد کو بخشا نہیں جائے گا جو بجلی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے۔










