nia

پلوامہ میں این آئی اے کی تازہ کارروائی ، جیش محمد ملی ٹنٹ کی چھ غیر منقولہ جائیداد فراق

اب تک جموں و کشمیر میں یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات کے تحت 109 جائیدادیں ضبط کی گئی /این آئی اے ترجمان

سرینگر // کشمیر میں ملی ٹنسی کیس ایک بڑے کریک ڈاؤن کے بیچ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے پلوامہ میں جیش محمد کے ملی ٹنٹ کی چھ غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا۔سی این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی جانب سے اس معاملے میں جاری ایک بیان کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے پلوامہ کے میر پورہ علاقے میں ایک جیش محمد ملی ٹنٹ کی جائیدار کو فرق کیا ۔ بیان کے مطابق ملی ٹنٹ آصف احمد ملک کی جائیدادیں میرپورہ پلوامہ میں واقع ہیں۔ انہیں این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں کے حکم پر یو اے ( پی ) ایکٹ 1967 کی دفعہ 33 (1) کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آصف احمد ملک کو 31 جنوری 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے ان پر 27 جولائی 2020 کو آئی پی سی، دھماکہ خیز مواد ایکٹ، یو اے (پی) ایکٹ اور انڈین وائرلیس ٹیلی گرافی ایکٹ، 1933 کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ کیا تھا۔ وہ فی الحال این آئی اے کی خصوصی عدالت، جموں کے سامنے زیر مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ مقدمہ ملی ٹنٹوں کی نقل و حمل، سرحد پار سے کشمیر میں دراندازی، اور جیش محمد کے دہشت گرد کارندوں سے ہتھیار، دھماکہ خیز مواد وغیرہ ضبط کرنے سے متعلق ہے۔ این آئی اے کی تحقیقات نے حکومت ہند کے خلاف دہشت گردی کی سازش کے ایک حصے کے طور پر درانداز دہشت گردوں کو وادی کشمیر میں لے جانے اور سیکورٹی فورسز/ آلات پر حملوں کی تیاری میں انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کی ملزمین کی سازش کا پردہ فاش کیا ہے۔اب تک این آئی اے نے جموں و کشمیر میں یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات کے تحت 109 جائیدادیں ضبط کی ہیں۔