سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک مدرسہ جہاں گزشتہ سال پولیس اور فوج کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے، کو ایک تحقیقاتی ایجنسی کی ہدایت پر ریونیو حکام نے منہدم کر دیا۔کشمیرنیوزسروس( کے این ایس )کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوا کلاں گاؤں میں واقع عمارت سرکاری زمین پر بنائی گئی تھی۔انہوں نے کہا، “پولیس اور فوج نے 11/12مارچ 2022کی درمیانی رات چیوا کلان پلوامہ میں واقع دارالعلوم میں ایک آپریشن کیا تھا جس میں ایک مقامی دہشت گرد عاقب مشتاق ساکن کریم آباد اور ایک غیر ملکی مارا گیا تھا۔””اس سلسلے میں کیس کی ایف آئی آر نمبر 50/2022کی تحقیقات بعد میں NIA نے اپنے قبضے میں لے لی اور تحقیقات کے دوران NIA نے مذکورہ دارالعلوم کے منتظمین یعنی نصیر مولویساکن چیوہ کلان اور اس کے ساتھی یعنی امتیاز کو گرفتار کیا جو ابھی تک زیر حراست ہیں۔”اہلکار نے کہا کہ دارالعلوم جس میں تین سنگل منزلہ کمروں پر مشتمل ہے سرکاری زمین پر بنایا گیا تھا اور “انکاؤنٹر یعنی 11/12مارچ کو ہوا تھا جس کے بعد سے بے کار تھا۔ ۔افسر نے مزید کہا کہ تفتیشی ایجنسی کی سفارشات پر، سرکاری زمین پر موجود ان غیر قانونی تعمیرات کو آج رات پولیس کی حفاظت میں ریونیو حکام نے مسمار کر دیا۔
وزیر اعظم مودی 29 اگست کو ازبکستان اور کرغزستان کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندوستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا
سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مکہ سمیت کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ
ہائی کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر سماعت، دہلی پولیس نے کی مخالفت
راہل گاندھی کا خواتین کے نام ’پنجرہ توڑ دینے‘ کا پیغام، کہا- ’خود پر فخر کریں، اپنی آواز بلند کریں‘
منی پور کے کانگ پوکپی میں تشد، 4 ناگا افراد ہلاک، سیناپتی میں بند
عید میلاد النبیؐ پر نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے پٹنہ کی خانقاہوں میں چڑھائی چادر
نیپال میں اچانک ہلاکت خیز سیلاب۔ 400 افراد ہلاک
وزیر اعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ ایران عباس عراقچی سے ملاقات
امریکہ نے امیگرنٹ ویزے روک دیئے،لاکھوں افراد متاثر










